*پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کی طرف سے 100 سے زائد خاندانوں میں رمضان پیکیج کی تقسیم-*
*چوہدری خالد حسین، صدر پاکستان سوشل سنٹر شارجہ نے راشن بیگز خود تقسیم کئے-*
*دوسروں کو اپنی خوشیوں میں شامل کرکے اور مستحق افراد کی مدد کر کے قرب الہیٰ حاصل کیا جاسکتا ہے-*
------------------
دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کی طرف سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مستحقین میں مفت راشن کی تقسیم کی گئی ۔ 100 سے زائد خاندانوں میں رمضان پیکیج کی تقسیم ان مستحق افراد میں کی گئی جنہوں نے خود کی پاکستان سوشل سنٹر شاجہ میں رجسٹریشن کروائی تھی، صدر شارجہ سوشل سنٹر چوہدری خالد حسین نے مستحق افراد میں رمضان پیکیج تقسیم کئے- اس موقع پر صدر پاکستان سوشل سنٹر شارجہ چوہدری خالد حسین نے بتایا کہ ہمارے سینٹر میں 100 سے زائد فیملیز نے رجسٹریشن کرائی اور ہماری کوشش یہی ہے کہ تمام مستحق افراد کو رمضان پیکیج دیا جائے اس ضمن میں شارجہ سینٹر عجمان اور شارجہ میں بسنے والے مستحقین کو رمضان پیکیج دے رہا ہے رمضان پیکیج کی تقسیم ماہ مقدس کے درمیان جاری رہے گی اور دیگر درخواستوں پر بھی غور و خوض کر کے ان کی رجسٹریشنکے بعد شارجہ سنٹر کیطرف سے رمضان پیکیج دے دیا جائے گا- چوہدری خالد حسین نے کہا کہ رمضان پیکیج کی تقسیم اللہ کی خوشنودی کیلئے کر رہے ہیں اور کوشش ہے کہ شارجہ اور عجمان میں بسںے والے مستحق افراد کو اشیائے ضروریہ کے بیگ دیے جائیں تاکہ ان کا رمضان کا مہینہ آسانی سے گذر سکے انہوں نے کہا کہ دوسروں کو اپنی خوشیوں میں شامل کرے اور مستحق افراد کی مدد کر کے قرب الہیٰ حاصل کیا جاسکتا ہے رمضان پیکیج میں اشیائے ضروریہ شامل ہیں جو مستحق افراد کو دی جا رہی ہیں-