جاپانی کمپنی نے دو دریا سے پورٹ قاسم تک فیری سروس شروع کرنے کی تجویز دے دی
جاپان کی کمپنی نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو دو دریاسے پورٹ قاسم تک فیری سروس شروع کرنے کی تجویز دی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے جاپانی کمپنی کے سینیئر جنرل منیجر (جی ایم) سینٹرل ایشیا و مڈل ایسٹ نے ملاقات کی جس میں واٹر اسپورٹس کے مختلف منصوبے شروع کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھاکہ کینجھر، گڈو، سکھر اور کوٹری بیراجز پر واٹر اسپورٹس کے منصوبے شروع کرنا چاہتے ہیں۔