ڈاکٹروں کی ٹیم نے طبی معائنے کے بعد پرویز الٰہی کو مکمل فٹ قرار دے دیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو ڈاکٹروں کی ٹیم نے طبی معائنے کے بعد مکمل فٹ قرار دے دیا۔
گزشتہ روز چوہدری پرویز الٰہی کو لاہور میں ان کے گھر کے قریب سے گرفتار کیا گیا،سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو اینٹی کرپشن پولیس نے گرفتار کیا۔
ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی اپنی گاڑی میں جا رہے تھے کہ پولیس نے گاڑی روک کر انہیں گرفتار کیا، اینٹی کرپشن حکام پرویز الٰہی کو دوسری گاڑی میں بٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے۔