شورش زدہ ملک سواڈن میں دو فوجی گروپوں کی لڑئی کی وجہ سے ایک ایسا سانحہ پیش آیا ہے ، جس نے دنیا بھر میں لوگوں کے دل دہلا کررکھ دیئے ہیں، دوروزقبل خرطوم میں ”یتیم خانے“ کی تصاویر اور ویڈیوزسوشل میڈیا پرگردش کرنے لگیں اورسوڈان میں ہیش ٹیگ #Al-Maygoma ٹرینڈ کرنے لگا۔
العریبیہ کی رپورٹ کے مطابق شیئرکی گئی ایک ویڈیومیں دیکھا جا سکتا ہے کہ سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں خوف و ہراس کی کیفیت کے درمیان یتیم خانے کے قریب ایک گولہ گر ا اور شیر خوار بچوں کے رونے کی آوازیں آرہی ہیں۔ ”مائگوما“ کے نام سے مشہور یتیم بچوں کی دیکھ بھال کے اس گھر کا یہ المیہ چند ہفتے قبل کا ہے۔
پورٹ کے مطابق یتیم خانے دار المائگوما کے میڈیکل ڈائریکٹر عبیر عبد اللہ نے کہا کہ دارالحکومت خرطوم میں فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان تصادم کے پھوٹ پڑنے کے بعد کے دنوں میں درجنوں بچے اور شیر خوار غذائی قلت کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔