کراچی میں پولیس اہلکار کو قتل کرکے سوئیڈن فرار ہونے والا شخص گرفتار
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس اہلکار عبدالرحمان کو قتل کرنے کے بعد سوئیڈن فرار ہونے والا ملزم گرفتار ہوگیا۔
ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ ملزم خرم نثار واقعے کے بعد سوئیڈن فرار ہوگیاتھا، ملزم کو سوئیڈن کی پولیس نےگرفتارکیا، ملزم نےگزشتہ سال نومبر میں کانسٹیبل عبدالرحمان کو فائرنگ کرکےقتل کردیا تھا۔
ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق ملزم خرم نثار سوئیڈن کی شہریت بھی رکھتا تھا، ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس نے ایف آئی اے کے ذریعے انٹرپول سےرابطہ کیاتھا، ملزم کو قانونی کارروائی مکمل کر کے 10 سے 15 دن میں کراچی منتقل کیا جائے گا۔