پولیس اور سرکاری حکام کے مطابق ایل سلواڈور کے سٹیڈیم میں جہاں فٹ بال کے شائقین ایک مقامی ٹورنامنٹ دیکھنے کے لیے جمع ہوئے تھے، بھگدڑ مچنے کے باعث 12 افراد ہلاک ہو گئے۔
نیشنل سول پولیس کے ڈائریکٹر موریسیو اریزا نے بتایا کہ ابتدائی طور پر ہمارے پاس 12 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، 9 افراد جو یہاں سٹیڈیم میں ہیں اور باقی تین جن کے بارے میں ہمیں اطلاع دی گئی ہے ہسپتال کے مختلف مراکز میں ہیں۔ اس وقت ہر طرف سوگ ہی ہے۔