یورپی یونین نے کرپٹو کرنسی سے متعلق دنیا کا پہلا قانون منظور کرلیا
یورپی یونین کے رکن ممالک نے دنیا کے پہلے جامع کرپٹو قوانین کی منظوری دے دی۔
برسلز میں یورپی یونین کے فنانس منسٹرز کے اجلاس میں قوانین کی منظوری کے بعد مسودے کو یورپی یونین کی پارلیمنٹ بھیجا گیا تھا جہاں سے منظوری کے بعد 2024 سے قوانین لاگو ہونے کا امکان ہے۔
سوئیڈن کی وزیر خزانہ ایلزبتھ سوانٹیسن کا کہنا تھا کہ کرپٹو ایکسچینج فرم ایف ٹی ایکس کے دیوالیہ ہونے کے بعد کرپٹو کیلئے فوری قوائد و ضوابط طے کرنے کی ضرورت کو شدت سے محسوس کیا گیا جس کے بعد کرپٹو کرنسی کے منی لانڈرنگ، ٹیرر فنانسنگ اور کسی بھی غلط استعمال کوروکنے کیلئے یورپی یونین کی کرپٹو کرنسی کو ریگولیٹ کرنے کی حالیہ کوشش سامنے آئی ہے۔
کرپٹو کرنسی کے نئے قوانین کے مطابق یورپی یونین کے 27 ممالک کے بلاک سے لائسنس لینے کیلئے کرپٹو کرنسی جاری کرنے والی فرم کو کرپٹو اثاثوں اور تجارت کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ اثاثوں کو ٹوکنائز کرنے اور ویلیو کو مستحکم رکھنا ہوگا۔