نیوزی لینڈ کے ہاسٹل میں آگ لگنے سے 10 افراد جھلس کر ہلاک
نیوزی لینڈ کے ہاسٹل میں آگ لگنے سے 10 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق خدشہ ظاہر کیا گیا ہےکہ آگ کسی نے جان بوجھ کر لگائی تھی تاہم اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ ویلنگٹن میں پیش آیا ہے، آگ مقامی وقت کے مطابق نصف شب کو ساڑھے12 بجے لگی تھی، آگ لگنے کے باعث10 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے جبکہ درجنوں افراد لاپتا ہیں۔
52 افراد کو ہاسٹل سے باہر نکال لیاگیا ہے جبکہ خدشہ ظاہر کیا گیا ہےکہ اموات کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے، جھلسے ہوئے پانچ افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق آگ بجھانے کے لیے 20 سے زائد فائر ٹرکوں کی مدد لی گئی، ہاسٹل میں 92 افراد کی رہائش کی گنجائش ہے۔