عمران خان رہائی کے بعد اسلام آباد سے زمان پارک لاہور پہنچ گئے، کارکنوں کا جشن
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان رہائی کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ سے لاہور میں اپنی رہائش گاہ زمان پارک پہنچ گئے۔
عمران خان اسلام آباد پولیس کی سکیورٹی میں لاہور کے لیے روانہ ہوئے تھے، راستے میں انہوں نے چکری ریسٹ روم میں تھوڑی دیر قیام کیا، بھیرہ میں چیئرمین پی ٹی آئی اسلام آباد پولیس کی گاڑی سے اتر کر اپنی سکیورٹی ٹیم کے ہمراہ لاہور روانہ ہوئے ۔
رپورٹس کے مطابق عمران خان کا قافلہ لاہور پہنچ گیا، ٹھوکر نیاز بیگ پر کارکنوں کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کا شاندار استقبال کیا گیا،کارکنوں نے رقص اور آتشبازی کی۔