27 ویں شب: نماز تراویح کے دوران مسجد الحرام کے اطراف کی سڑکیں نمازیوں سے بھر گئیں
رمضان کی27 ویں شب کو سعودی عرب میں نمازِ تراویح کے دوران مسجدالحرام کے اطراف کی سڑکیں نمازیوں سے بھر گئیں۔
رمضان المبارک کی 27 ویں شب کو لیلتہ القدر کی تلاش میں بڑی تعداد میں زائرین نماز عشا اور تراویح ادا کرنے کے لیے مسجد الحرام پہنچنے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نمازِ تراویح کے دوران مسجدالحرام کے اطراف کی سڑکیں نمازیوں سے بھر گئیں اور ہر طرف نمازی ہی نمازی نظر آ رہے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان میں بھی 27 ویں شب کو مساجد اور گھروں میں عبادات کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔
شہریوں کی جانب سے نوافل کی ادائیگی کے ساتھ قرآن پاک کی تلاوت ، ربِ کائنات کے حضور گناہوں کی معافی، ملکی سلامتی، خوش حالی اور استحکام کے لیے دعائیں کی گئیں۔