ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی قیمت نے نیا ریکارڈ بنا لیا
ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن نے 70 ہزار 400 ڈالر کی قیمت کا نیا ریکارڈ بنا لیا۔
رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کی سرمایہ کار کمیونٹی میں کرپٹو کرنسی کی مقبولیت میں اضافے کے باعث بٹ کوائن کی قیمت پہلی بار 70 ہزار 400 ڈالرز کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔
پیر کو ابتدائی یورپی ٹریڈنگ میں بٹ کوائن کی قیمت بڑھ کر $70,488.50 کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔
نئے سپاٹ بٹ کوائن ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز میں کیش کے سیلاب سے کرپٹو کرنسی کو فروغ ملا ہے اور ساتھ ہی امید ہے کہ فیڈرل ریزرو جلد ہی شرح سود میں کمی کرے گا۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل بٹ کوائن کی قیمت 70 ہزار 105 ڈالرز ریکارڈ کی گئی تھی