ترکیے کی 6 ممالک کے لیے ویزا فری انٹری
ترکیےکی حکومت نے سیاحت کے فروغ اور بین الاقوامی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے ایک قابلِ ستائش اقدام اٹھاتے ہوئے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سمیت چھ ممالک کے لیے ویزا فری داخلے کا اعلان کردیا ہے۔
ترکیےے کے صدر رجب طیب اردگان نے ایک اعلانیہ جاری کیا جس میں درج ذیل ممالک کو ویزا کا استثنیٰ دیا گیا ہے:
1: متحدہ عرب امارات
2: سعودی عرب
3: امریکا
4: کینیڈا
5: بحرین
6: عمان
صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے جاری کردہ اس اعلامیہ کو فوری طور پر نافذ العمل کردیا گیا ہے
نئے قائم کردہ ویزا فری نظام کے تحت ان تمام ممالک کے شہری اب بغیر ویزا کے ترکیےکی سیر کر سکتے ہیں۔ ویزا کے اس استثنیٰ کی بدولت سیاح 90 دنوں یعنی تین ماہ تک ترکیے میں قیام کرسکتے ہیں۔
ترکیے کا ویزہ فری داخلے میں توسیع کا یہ فیصلہ سیاحتی فروغ ، ثقافتی فروغ اور سفارتی تعلقات کو تقویت دینے کے لیے کی گئی کوشش کی عکاسی کرتا ہے۔
اس اقدام سے خطے میں سیاحت کے شعبے سمیت مجموعی بین الاقوامی تعلقات دونوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے