سال نو پر فائرنگ کرنیوالوں کیخلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
کراچی پولیس چیف نے سال نو پر ہوائی فائرنگ کرنیوالوں کیخلاف اقدام قتل کی ایف آئی آر درج کرنے کا اعلان کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ سال نو کی خوشیاں ضرور منائیں مگر قانون کو ہاتھ میں نہ لیں۔
کراچی پولیس چیف نے نیو ایئر پر ہوائی فائرنگ اور قانون کے خلاف اقدام اٹھانے والوں کو خبر دار کردیا، کہا کہ ہوائی فائرنگ اور دنگے فساد میں ملوث عناصر پر اقدام قتل کی ایف آئی آر درج کی جائے گی، امن و امان خراب کرنے والوں کی ویڈوز بھی بنائی جائے گی۔
ایڈیشنل آئی جی خادم حسین رند نے نیوایئر نائٹ پر نقص امن پھیلانے والوں کیخلاف شہریوں سے بھی مدد مانگ لی۔ کہا کہ شہری بھی بدامنی پھیلانے والے عناصر کی ویڈیوز پولیس کو بھیجیں