عام انتخابات کی گہما گہمی جاری ، ڈیرھ سو سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے
کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے دوسرے روز ڈیرھ سو سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ۔
رپورٹس کے مطابق لاہور سےعام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے مسلم لیگ ن کی تہمینہ دولتانہ، صبا صادق اورعظمی کاردار نے مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کروائیں پی ٹی آئی کی رہنماء ڈاکٹر یاسمین راشد نے جنرل اور مخصوص نشست کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔
لیگی رہنما مہر اشتیاق، مرزا جاوید، استحکام پاکستان پارٹی کے شعیب صدیقی سمیت دیگر نے کاعذات نامزدگی جمع کروائے جبکہ سلمان اکرم راجہ، لطیف کھوسہ، سابق صوبائی وزیر عبدالغفور، جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ اور آئی پی پی کے مراد راس نے اپنے اپنے حلقوں سے کاغذات نامزدگی حاصل کیے ۔
کل کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آخری روز ہے۔ ریٹرننگ افسران 23 دسمبر کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کریں گے ۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے، وہ کراچی کے علاقے لیاری سے الیکشن لڑیں گے۔